سورۃ لقمان کی چھٹی اور ساتویں آیات ... تلاوت کے دوران آپ نے کئی مرتبہ پڑھی ہوں گی ۔

 سورۃ لقمان کی چھٹی اور ساتویں آیات ... تلاوت کے دوران آپ نے کئی مرتبہ پڑھی ہوں گی ۔




ان آیات میں کچھ ایسے لوگوں کا ذکر ہے ... کہ جو اللہ کی راہ سے ہٹانے کے لیے لغو باتوں کا سہارا لیتے ہیں ۔ ان لوگوں جیسے شخص کے سامنے جب اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں تو وہ تکبر ایسے مونہہ موڑ لیتا ہے ... کہ جیسے اس نے سنا سے نہ ہی ہو




اور المطففین کی تیرہویں آیت کے مطابق وہ شخص کہہ دیتا ہے کہ یہ تو بس پہلوں کے افسانے ہیں ۔




مجھے یقین ہے کہ آپ نے بھی یہ آیات ضرور پڑھی ہوں گی . اور پھر ان سے عبرت بھی لی ہو گی ۔




لیکن قرآن پاک کی زبان ... کوئی عام زبان نہیں ہے ۔




میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اس کی آیات ... بڑے بڑے واقعات کی طرف اشارے ہیں ... بس آپ کو اتنا پتہ ہونا چاہیئے ... کہ ان واقعات کو سمجھنا کیسے ہے ۔




جب آپ کے چچا حضرت حمزہ ایمان لے آئے ... تو قریش میں اسلام تیزی سے پھیلنے لگا ۔سرداروں نے کہا کہ اس وقت پورے عرب میں ایک بھی ایسا شخص نہیں ہے کہ جو اپنی قوم کے ساتھ وہ سلوک کرتا ہو جو آپ کر رہے ہیں ۔




آپ ہمارے دینی معاملات آپ ہمارے میں مداخلت کرتے ہیں ... معبودوں کو برا بھلا کہتے ہیں ... اور پھر اس کے بعد الٹا ہمیں ہی کافر اور مشرک کہتے ہیں ۔




آخر پتہ تو چلے کہ آپ چاہتے کیا ہیں ؟




اگر آپ کو دولت چاہیئے . ... تو ہم آپ کو دولت دیں گے ... اگر آپ کو سرداری چاہیئے ... تو ہم آپ کو بڑے سرداروں میں سے ایک سردار مان لیں گے ۔




اگر آپ کو کوئی بیماری ہے .... . تو ہم آپ کا علاج بھی کروا دیں گے ۔




اب یہ تمام باتیں سن کر آپ نے جواب دیا کہ نہ تو مجھے دولت چاہیئے ... اور نہ ہی سرداری ... بلکہ میں صرف تمہیں اللہ کے کلام سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ۔




 یہ جواب سن کر سردار aggressive ہونا شروع ہو گئے.. اور کہنے لگے کہ ٹھیک ہے ، اپنے رب سے کہیں کہ مکہ کو ایک عظیم الشان شہر بنا دے .




اپنے رب کو کہیں کہ وہ قصی بن کلاب کو زندہ کر دے تاکہ وہ آپ کی نبوت کی گواہی دے دے ۔




اپنے رب کو کہیں کہ وہ آپ کو ہیرے جواہرات کے خزانے دے دے تاکہ ہمیں کچھ تو نظر آئے




اور یہ بات قریش کے سرداروں کے لیے بڑی ہی فکرمند تھی ...




لہذا ایک دن انہوں نے آپ کو پیغام بھیجا کہ اے محمد (ﷺ) ! کعبہ کے احاطے میں تمام سردار آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔




آپ کعبہ پہنچے اور سرداروں کے ساتھ ایک بات چیت شروع ہوئی           ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Momin Rohid۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

ایک نہایت ہی خوبصورت واقعہ